اسرائیلی حکومت نے غزہ میں اپنے چار فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے
اس رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے ان چار صیہونی فوجیوں میں سے ایک "روی نعمان" ہے جو کہ قابض حکومت کے کمانڈو یونٹ کا کرنل ہے۔
شیئرینگ :
صہیونی ذرائع نے غزہ کی پٹی کے شمال میں فلسطینی جنگجوؤں کے ساتھ جھڑپ کے دوران قابض حکومت کی فوج کے کمانڈو یونٹ کے ایک کرنل سمیت چار فوجیوں کی ہلاکت کا انکشاف کیا ہے۔
صیہونی ذرائع ابلاغ کے ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے شمالی میں آج کی جھڑپوں میں صیہونی حکومت کے چار فوجی مارے گئے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے ان چار صیہونی فوجیوں میں سے ایک "روی نعمان" ہے جو کہ قابض حکومت کے کمانڈو یونٹ کا کرنل ہے۔
قبل ازیں المیادین نیٹ ورک نے غزہ میں اپنے نامہ نگار کے حوالے سے اعلان کیا تھا کہ مزاحمتی جنگجو بیت حنون شہر میں متعدد صیہونی فوجیوں کو شکار کرکے ہلاک کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
اس صحافی نے مزید کہا: صیہونی حکومت کے فوجیوں نے خاص طور پر غزہ کی پٹی کے شمال مغربی محور میں فلسطینی مزاحمتی فورسز کی آگ کے حجم میں اضافہ سے حیرانی کا اظہار کیا ہے۔
القسام بٹالین کے ترجمان ابو عبیدہ نے جمعہ کی رات اعلان کیا کہ گزشتہ 4 دنوں میں دشمن کی 62 بکتر بند گاڑیاں، جن میں ٹینک، عملہ بردار اور بلڈوزر شامل ہیں، تباہ کر دیے گئے ہیں۔
7 اکتوبر 2023 بروز ہفتہ فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے غزہ (جنوبی فلسطین) سے قابض قدس حکومت کے ٹھکانوں کے خلاف "الاقصی طوفان" کے نام سے ایک حیرت انگیز آپریشن شروع کیا، اس نے غزہ کی پٹی میں تمام گزرگاہوں کو بند کر دیا ہے اور بمباری جاری ہے۔
اپنے دفاع کے بہانے اسرائیلی حکومت کو مغرب بالخصوص امریکہ کی سیکورٹی اور فوجی مدد عملی طور پر اس حکومت کے لیے فلسطینی بچوں اور عورتوں کو بے دردی سے قتل کرنے کا ایک ہری جھنڈی اور لائسنس ہے۔