تاریخ شائع کریں2023 19 November گھنٹہ 12:15
خبر کا کوڈ : 615169

7 اکتوبر کو صیہونی ہیلی کاپٹر نے غزہ کی پٹی کے پاس میوزک فیسٹیول کے شرکاء پر حملہ کیا

صہیونی اخبار Ha'aretz نے صیہونی پولیس کی تحقیقات کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ ہمارے ایک فوجی ہیلی کاپٹر نے غلطی سے صیہونی بستی ریم کے قریب میوزک فیسٹیول میں موجود متعدد افراد کو ہلاک کر دیا۔
7 اکتوبر کو صیہونی ہیلی کاپٹر نے غزہ کی پٹی کے پاس میوزک فیسٹیول کے شرکاء پر حملہ کیا
 آخر کار ایک ماہ سے زیادہ عرصہ گزر جانے کے بعد صیہونی حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ اس کے اپنے ہیلی کاپٹر نے 7 اکتوبر 2023 کو غزہ کی پٹی کے پاس میوزک فیسٹیول کے شرکاء کو غلطی سے نشانہ بنایا۔

صہیونی اخبار Ha'aretz نے صیہونی پولیس کی تحقیقات کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ ہمارے ایک فوجی ہیلی کاپٹر نے غلطی سے صیہونی بستی ریم کے قریب میوزک فیسٹیول میں موجود متعدد افراد کو ہلاک کر دیا۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میوزک فیسٹیول میں موجود افراد کی اکثریت فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی، جبکہ تحریک حماس کو اس تہوار کے بارے میں پہلے سے علم نہیں تھا۔

صہیونی اخبار کا اعتراف:7 اکتوبر کو صیہونی ہیلی کاپٹر نے غزہ کی پٹی کے پاس میوزک فیسٹیول کے شرکاء پر حملہ کیا

7اکتوبر کو الاقصیٰ طوفان آپریشن کے آغاز کے ساتھ ہی میڈیا اور صہیونی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ حماس نے اس میوزک فیسٹیول کے شرکاء پر حملہ کرکے انہیں ہلاک کردیا۔

صیہونی حکومت نے اس میوزک فیسٹیول پر حملے کو غزہ کی پٹی میں عام شہریوں پر ہر قسم کے حملوں کے بہانے کے طور پر استعمال کیا اور مغربی ممالک بالخصوص امریکہ کی آشیرباد سے مسلسل حملے کرکے بڑے پیمانے پر فلسطینیوں کا قتل عام کر رہا ہے۔
https://taghribnews.com/vdch-mn-w23nzzd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ