تاریخ شائع کریں2023 25 November گھنٹہ 17:15
خبر کا کوڈ : 615908

بارسلونا کے مئیر کا اسرائیل کے ساتھ اقتصادی تعلقات معطل کرنے کا اعلان

یورپی ملک اسپین کے شہر بارسلونا کے مئیر ایڈا کولاو نے غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور بے گناہ سویلین پر حملوں کے بعد صہیونی حکومت کے ساتھ اقتصادی تعلقات معطل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
بارسلونا کے مئیر کا اسرائیل کے ساتھ اقتصادی تعلقات معطل کرنے کا اعلان
اسپین کے اہم شہر بارسلونا کے مئیر نے غزہ میں مستقل جنگ بندی تک اسرائیل کے ساتھ اقتصادی تعلقات معطل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

یورپی ملک اسپین کے شہر بارسلونا کے مئیر ایڈا کولاو نے غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور بے گناہ سویلین پر حملوں کے بعد صہیونی حکومت کے ساتھ اقتصادی تعلقات معطل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعلقات معطل کرنے کا مقصد غزہ کے عوام سے اظہار یکجہتی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر احتجاج ہے۔

یاد رہے کہ بارسلونا کا یہ اقدام پہلی مرتبہ نہیں ہے بلکہ اس سے پہلے بھی صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات معطل کئے جاچکے ہیں۔ رواں سال فروری میں شہر کے مئیر نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

بارسلونا کی شہری حکومت کی طرف سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطین میں مستقل اور پائیدار امن کی راہ میں رکاوٹ فلسطینیوں کی سرزمین پر قبضہ اور اسرائیلی استعمار ہے جس سے فلسطینی عوام کے حقوق پامال ہورہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdciuwaqvt1az32.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ