عید مبعث رسول اکرم (ص) کی مناسبت سے2800 سے زیادہ مجرموں کی سزاوں میں معافی اور کمی
عدلیہ کے سربراہ محسنی اژہ ای نے رہبر انقلاب اسلامی سے عام اور فوجی عدالتوں میں سزا یافتہ مجرموں کی معافی یا ان کی سزا میں تخفیف یا سزا کی نوعیت تبدیل کرنے کی درخواست کی تھی
شیئرینگ :
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے عید مبعث رسول اکرم (ص) کی مناسبت سے، 2800 سے زیادہ مجرموں کی سزا معاف، کم کرنے یا سزا کی نوعیت تبدیل کرنے پر رضامندی ظاہر کردی۔
عدلیہ کے سربراہ محسنی اژہ ای نے رہبر انقلاب اسلامی سے عام اور فوجی عدالتوں میں سزا یافتہ مجرموں کی معافی یا ان کی سزا میں تخفیف یا سزا کی نوعیت تبدیل کرنے کی درخواست کی تھی، جس پر رہبر انقلاب اسلامی نے رضامندی ظاہر کردی۔
عید مبعث رسول اللہ (ص) کے موقع پر جاری ہونے والا یہ حکم 2827 مجرموں کے شامل حال ہوگا۔
ڈاکٹر شہریاری نے ایک اہم نکتے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: وقتاً فوقتاً تفرقہ ڈالنے والے ادارے اپنا پروگرام تبدیل کر کے کسی خاص مسئلے پر توجہ مرکوز کر سکتے ہیں، ...