حماس کے سیاسی بیورو کے چیف اسماعیل ھنیہ کے 3 بیٹے شہید
الجزیرہ نیوز چینل کے مطابق مغربی غزہ کے علاقے الشاطی میں صہیونی حملے میں حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کے 3 بیٹے حازم، امیر اور محمد ہنیہ اور 3 پوتے شہید ہو گئے۔
شیئرینگ :
الجزیرہ نیوز چینل کے مطابق آج بروز بدھ (10 اپریل 2024)، صیہونی حملے میں حماس کے سیاسی بیورو کے چیف اسماعیل ھنیہ کے 3 بیٹوں نے جام شہادت نوش کیا۔
الجزیرہ نیوز چینل کے مطابق مغربی غزہ کے علاقے الشاطی میں صہیونی حملے میں حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کے 3 بیٹے حازم، امیر اور محمد ہنیہ اور 3 پوتے شہید ہو گئے۔
ھنیہ نے اپنے بچوں اور پوتوں کی شہادت کی خبر کے جواب میں کہا کہ میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے مجھے میرے 3 بچوں اور میرے پوتوں کی شہادت کا اعزاز عطا کر کے عزت بخشی۔ ان دکھوں اور خون سے ہم قوم کے مستقبل، فلسطین کی آزادی اور ملت اسلامیہ کی تعمیر کریں گے۔