تاریخ شائع کریں2024 14 May گھنٹہ 13:34
خبر کا کوڈ : 635275

نتن یاہو کا حماس کو غیر مسلح کرنے کا بیان خیالی اور حواس باختگی کی دلیل ہے

فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس کے اعلی رہنما عزت الرشق نے صہیونی وزیراعظم کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ حماس کو غیر مسلح کرنے کا بیان خیالی اور حواس باختگی کی دلیل ہے۔
نتن یاہو کا حماس کو غیر مسلح کرنے کا بیان خیالی اور حواس باختگی کی دلیل ہے
حماس کے اعلی رہنما نے نتن یاہو کی جانب سے فلسطینی مقاومتی تنظیم کو غیر مسلح کرنے کے اعلان کو حواس باختگی کی دلیل قرار دیا ہے۔

فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس کے اعلی رہنما عزت الرشق نے صہیونی وزیراعظم کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ حماس کو غیر مسلح کرنے کا بیان خیالی اور حواس باختگی کی دلیل ہے۔

الجزیرہ کے مطابق ایک انٹرویو میں عزت الرشق نے کہا کہ صہیونی وزیراعظم کو داخلی اور بیرونی دباو کا سامنا ہے جس کی وجہ سے حماس کے خلاف بیانات دے رہے ہیں۔ نتن یاہو اندرونی بحران پر قابو پانے میں مکمل ناکام ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم کو مصر اور قطر کی پیشکش پر جنگ بندی کی تجویز مسترد کرنے کی وجہ سے اندرونی اور بیرونی سطح پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ حماس نے جنگ بندی کی پیشکش پر مثبت جواب دیا تھا تاہم صہیونی حکومت نے توقعات کے برعکس رفح پر حملہ کردیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdchqmn-m23nxid.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ