خبر رساں ذرائع نے غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع جبالیہ کیمپ پر آج کی بمباری میں کم از کم 15 فلسطینی شہریوں کی شہادت اور 30 دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔
شیئرینگ :
خبر رساں ذرائع نے غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع جبالیہ کیمپ پر آج کی بمباری میں کم از کم 15 فلسطینی شہریوں کی شہادت اور 30 دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔
اس بمباری کے شہید اور زخمی ہونے والے بے گھر فلسطینی شہری اس کیمپ میں اپنے گھروں کو لوٹنے کی کوشش کر رہے تھے۔
خبر رساں ذرائع نے آج صبح اطلاع دی ہے کہ صیہونی فوج نے گذشتہ رات اور ہفتہ کی صبح غزہ کی پٹی کے شمال، مرکز اور جنوب کے مختلف علاقوں پر اپنے حملوں کا سلسلہ جاری رکھا اور دوسری جانب فلسطینی مزاحمت کاروں کی اس کے فوجیوں کے ساتھ جھڑپیں جاری ہیں۔
ادھر جبالیہ کیمپ میں فلسطینی مزاحمت کاروں اور صیہونی حکومت کی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔
یہ خبر ایسے وقت میں شائع ہوئی ہے جب صیہونی حکومت نے ہفتے کے روز غزہ کی پٹی کے وسط میں البرج اور المغازی کے مشرق میں دو کیمپوں کو توپ خانے سے نشانہ بنایا اور اس ناجائز اسرائیلی حکومت کے ڈرونز نے غزہ کے شمال میں واقع کمال عدوان اسپتال کے اطراف میں بھی حملہ کیا۔
اطلاعات کے مطابق امدادی فورسز نے غزہ کی پٹی کے شمال میں جبالیہ کے علاقے اور خان یونس کے علاقے الفرحین پر صیہونی حکومت کی فوج کے حملے میں متعدد شہداء اور زخمیوں کی لاشیں نکال لیں۔
غزہ کی پٹی پر صیہونی جارحیت آٹھویں مہینے میں داخل ہو چکی ہے جبکہ صیہونی حکومت اندرونی اور بیرونی بحرانوں میں دن بدن دھنس رہی ہے اور اس جنگ میں اپنے مقاصد حاصل نہیں کر پائی ہے۔