عراقی سیکورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن،ابوبکر بغدادی کا قریبی ساتھی گرفتار
عراقی کردستان میں سیکورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے داعش کے سابق سربراہ ابوبکر بغدادی کے قریبی ساتھی کو گرفتار کیا ہے۔
شیئرینگ :
عراقی سیکورٹی فورسز نے کردستان میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے ابوبکر بغدادی کے قریبی ساتھی کو گرفتار کیا ہے۔
عراقی کردستان میں سیکورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے داعش کے سابق سربراہ ابوبکر بغدادی کے قریبی ساتھی کو گرفتار کیا ہے۔
کردستان سے سیکورٹی فورسز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ابوبکر بغدادی کے قریبی ساتھی سقراط خلیل کو دہشت گردی کے خلاف آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا ہے۔
عراق میں تکفیری دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ گذشتہ ہفتے عراقی وزیرداخلہ نے کہا تھا کہ شام کی سرحد پر کاروائی کے لئے دمشق کے ساتھ پانچ نکاتی معاہدے پر اتفاق ہوگیا ہے۔
عبدالامیر الشمری نے کہا کہ عراق اور شام کے درمیان انٹیلی جنس اطلاعات کا تبادلہ جاری ہے اور دونوں ممالک اس حوالے سے تعاون کررہے ہیں۔
اس حوالے سے شامی وزیر داخلہ خالد الرحمون نے کہا ہے کہ عراق کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف آپریشن کے بارے میں معاہدہ ہوگیا ہے۔