تاریخ شائع کریں2024 22 May گھنٹہ 11:46
خبر کا کوڈ : 636379

شہید صدر سید ابراہیم رئیسی کی شہادت پر دنیا کے کئی اعلیٰ حکام کے تعزیتی پیغامات

پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے سید ابراہیم رئیسی کی شہادت پر جاری پیغام میں کہا کہ "پاکستان نے بہترین دوست کھو دیا۔ ابراہیم رئیسی انتہائی بابصیرت رہنما تھے۔ پاکستانی قوم غم کی اس گھڑی میں ایرانی قوم کے ساتھ کھڑی ہے"۔
شہید صدر سید ابراہیم رئیسی کی شہادت پر دنیا کے کئی اعلیٰ حکام کے تعزیتی پیغامات
ایرانی شہید صدر حجت الاسلام والمسلمین رئیسی کی شہادت پر دنیا کے کئی اعلیٰ حکام کے تعزیتی پیغامات آئے ہیں۔ جن میں سے بعض کا ذیل میں ذکر کیا جا رہا ہے:

اقوام متحدہ:

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اراکین نے کونسل کے موجودہ صدر اور موزمبیک کے سفیر پیڈرو کومیساریو افونسو کی درخواست پر حجت الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔

نیٹو:

نیٹو کی ترجمان فرح دخل اللہ نے ایکس (سابقہ ٹویٹر) سوشل نیٹ ورک پر فوجی اتحاد کی جانب سے اس افسوسناک سانحہ پر تعزیت کا اظہار کیا۔

چین:

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وینیان نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ "چینی عوام نے اپنا ایک اچھا اتحادی کھو دیا ہے۔"

یورپی یونین:

یورپی یونین نے بھی اپنی طرف سے "دلی تعزیت" کا اظہار کیا۔ یورپی یونین کونسل کے صدر چارلس مشل نے اپنے ایک بیان میں کہا: ہم مرحومین کے خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

پاکستان:

پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے سید ابراہیم رئیسی کی شہادت پر جاری پیغام میں کہا کہ "پاکستان نے بہترین دوست کھو دیا۔ ابراہیم رئیسی انتہائی بابصیرت رہنما تھے۔ پاکستانی قوم غم کی اس گھڑی میں ایرانی قوم کے ساتھ کھڑی ہے"۔

مشرق وسطی کے ممالک:

خلیج فارس کے خطے میں ایران کے ہمسایہ ممالک سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، کویت، قطر اور عمان نے بھی تعزیت کا اظہار کیا۔

خلیج فارس تعاون کونسل ( GCC ) کے سیکرٹری جنرل جاسم البوداوی نے اسے ایک "افسوسناک واقعہ" قرار دیا۔

روس:

آیت اللہ خامنہ ای کو لکھے گئے خط میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے شہید رئیسی کو "ایک بہترین سیاست دان" اور "روس کا حقیقی دوست" قرار دیا۔

فرانس:

فرانس کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں ایران اور مرحومین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

بھارت:

ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ وہ سید ابراہیم رئیسی کی المناک موت سے "بہت غمزدہ اور صدمے میں ہیں" اور مزید کہا کہ ہندوستان اس دکھ کی گھڑی میں ایران کے ساتھ کھڑا ہے۔

جاپان:

جاپانی وزیر اعظم فومیو کیشیدا (Fumio Kishida) نے ایک بیان میں حجت الاسلام والمسلمین رئیسی کی وفات پر "انتہائی افسوس" کا اظہار کیا اور ان کے ساتھ ان کی بے تکلف گفتگو اور دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کی یاد تازہ کرائی۔

ترکی:

ترکی کے صدر رجب طیب اردغان، جنہوں نے اپنے ملک میں ایک روزہ عوامی سوگ کا اعلان کیا تھا، ایکس پلیٹ فارم پر ایران کے عوام اور حکومت کے نام تعزیتی پیغام ارسال کیا۔

طالبان:

طالبان رہنما محمد حسن آخوند نے ایک بیان میں کہا: امارت اسلامیہ افغانستان اور اس ملک کے تمام لوگ اس المناک واقعہ سے شدید متاثر اور غمزدہ ہیں۔

حماس:

حماس نے سید ابراہیم رئیسی کو فلسطینی عسکریت پسند گروپ کا "شریف حامی" قرار دیا اور فلسطینی مزاحمت کے لیے ان کی تعریف کرتے ہوئے اس واقعے کو سوگ کا باعث قرار دیا۔

پاپ فرانسس:

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے نام ایک ٹیلی گرام میں پاپ فرانسس نے اس واقعے پر تعزیت کا اظہار کیا اور یقین دلایا کہ وہ اس مشکل وقت میں ایرانی قوم کے ساتھ ہیں۔

حزب اللہ:

حزب اللہ لبنان نے شہید رئیسی کو اپنا ایک مضبوط حامی اور اپنے مقاصد کا کٹر محافظ قرار دیا۔

انصار اللہ یمن:

ایکس پلیٹ فارم پر انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے اپنے پیغام میں کہا کہ سید ابراہیم رئیسی کی موت نہ صرف ایران بلکہ پوری اسلامی دنیا، فلسطین اور غزہ کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔

عراق:

عراقی وزیر اعظم کے دفتر نے اس سانحہ پر ملک میں ایک روزہ عمومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔

افریقی یونین:

افریقی یونین کمیشن کے سربراہ موسیٰ فاکی مہامت نے کہا ہے کہ وہ اس واقعے سے بہت دکھی اور صدمے میں ہیں اور انہوں نے ایران کے ساتھ افریقی یونین کی گہری ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

برازیل:

برازیل کے صدر لوئس اناسیو لولا ڈی سلوا نے اس خبر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

شام:

شام کے صدر بشار الاسد نے اپنے ایک بیان میں ایرانی قوم کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

وینزویلا:

وینزویلا کے صدر نکولس میڈورو نے کہا ہے کہ "میں انتہائی دلی افسوس سے ایک ایسے شخص کو الوداع کہنے پر مجبور ہوں کہ جو ایک رول ماڈل ہے"۔

شمالی کوریا:

روئیٹرز کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما "کم جونگ اُن" نے اپنا تعزیتی پیغام بھیجتے ہوئے کہا: صدر کی موت ایران کی برادر قوم اور آزادی اور انصاف کی خواہش رکھنے والے دنیا کے لوگوں کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔

کیوبا:

کیوبا کے صدر میگوئل ڈیاز کینیل نے ایکس پلیٹ فارم پر کہا ہے کہ "کیوبا کی حکومت اور عوام ایک عظیم دوست اور قابل تعریف سیاست دان کی موت سے بہت غمزدہ ہیں"۔
https://taghribnews.com/vdcd5909nyt0ss6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ