عراقی مقاومت کا لبنان کے خلاف جنگ کی صورت میں امریکہ اور اسرائیل کو سخت انتباہ
عراقی مقاومتی تنظیم عصائب اھل الحق کے سربراہ نے کہا ہے کہ لبنان پر جارحیت کی صورت میں امریکی مفادات کو سخت نقصان پہنچائیں گے۔
شیئرینگ :
عراقی مقاومتی تنظیم عصائب اھل الحق کے سربراہ نے کہا ہے کہ لبنان پر جارحیت کی صورت میں امریکی مفادات کو سخت نقصان پہنچائیں گے۔
عراقی مقاومت نے لبنان کے خلاف جنگ کی صورت میں امریکہ اور اسرائیل کو سخت انتباہ کیا ہے۔
عصائب اھل الحق کے سیکریٹری جنرل قیس الخزعلی نے کہا ہے کہ اگر امریکہ لبنان پر صہیونی حملے کی حمایت کرے تو عراق اور خطے میں امریکی مفادات اور تنصیبات کو آگ لگادیں گے۔
انہوں نے کہا کہ لبنان پر حملے سے انتہاپسند صہیونی حکومت کو پچھتاوے کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہوگا۔
اس سے پہلے خبریں آئی تھیں کہ اسرائیل نے واشنگٹن کو مطلع کیا ہے کہ حزب اللہ پر حملے کی صورت میں ایسے ہتھیار استعمال کرسکتے ہیں جن کو اب تک استعمال نہیں کیا گیا ہے۔
صہیونی چینل 12 کے مطابق اسرائیلی حکام حملے کی صورت میں جنگ کو طول دینے کے بجائے مختصر مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچانا چاہتے ہیں۔
جنرل حسین سلامی نے آج اتوار، 3 نومبر کو تہران میں امریکا کے سابق جاسوسی اڈے کے سامنے طلبا کے اجتماع سے خطاب میں کہا کہ ہم امریکا کو 1949 اور 1953 کی فوجی بغاوتوں ...