تاریخ شائع کریں2024 6 July گھنٹہ 15:55
خبر کا کوڈ : 641702

رہبر انقلاب کا منتخب صدر کو مبارکباد کا پیغام؛ سب ملک کی مادی و معنوی تعمیر میں کردار ادا کریں

خداوند متعال کا شکر ہے کہ ایران کی عظیم قوم نے شہید صدر رئیسی کے فقدان کے بعد ایک مختصر قانونی مدت میں صدارتی انتخابات کا منظر نامہ ترتیب دیا اور مسلسل دو جمعہ کو آزادانہ اور شفاف انتخابات کا انعقاد کرایا تاکہ ملک کا صدر منتخب کریں۔
رہبر انقلاب کا منتخب صدر کو مبارکباد کا پیغام؛ سب ملک کی مادی و معنوی تعمیر میں کردار ادا کریں
ایرانی صدارتی انتخابات کے اختتام پر رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اپنے پیغام میں کامیاب انتخابات کے انعقاد پر متعلقہ حکام کا شکریہ ادا کیا اور نو منتخب صدر کو نصیحت کی کہ عوام کی آسائش، ملک کی پیشرفت اور شہید رئیسی کی راہ کو جاری رکھے۔

رہبر معظم آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے پیغام کا متن ذیل میں پیش کیا جاتا ہے

بسم الله الرّحمن الرّحیم

والحمد لله ربّ العالمین والصلاة والسلام علی سیدنا محمدٍ و آله الطاهرین سیما بقیّة الله روحی فداه

خداوند متعال کا شکر ہے کہ ایران کی عظیم قوم نے شہید صدر رئیسی کے فقدان کے بعد ایک مختصر قانونی مدت میں صدارتی انتخابات کا منظر نامہ ترتیب دیا اور مسلسل دو جمعہ کو آزادانہ اور شفاف انتخابات کا انعقاد کرایا تاکہ ملک کا صدر منتخب کریں۔

متعلقہ حکام نے برق رفتاری اور مکمل اعتماد کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیئے اور عوام نے احساس ذمہ داری کے احساس کے ساتھ دو مرحلوں میں 55 ملین ووٹ دیئے۔ ایران کے دشمنوں نے عوام کو ناامید کرنے کے لئے انتخابات بائیکاٹ کی سازش کی اس کے مقابلے میں عوام نے باقابل فراموش حرکت کی۔ تمام امیدوار اور انتخابی مہم میں شرکت کرنے والے اس ثواب میں۔ شریک ہیں۔

آج عوام نے صدر منتخب کیا ہے۔ میں عوام اور نومنتخب صدر کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور امیدواروں اور فعال سیاسی کارکنوں اور جوانوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ ملک کی ترقی میں تعاون کریں۔ بہتر ہے کہ انتخابات کے دوران وجود میں آنے والی رقابت کو رفاقت میں بدل دیں اور سب ملک کی مادی و معنوی تعمیر میں کردار ادا کریں۔

جناب مسعود پزشکیان کو بھی نصیحت کرتا ہوں کہ اللہ پر توکل کرتے ہوئے نظر اور ہمت بلند رکھیں اور ملک کی ترقی کے لئے انسانی وسائل اور جوانوں کو استعمال کرتے ہوئے شہید رئیسی کا راستہ جاری رکھیں۔

ایک بار پھر اللہ کے حضور سجدہ ریز ہوتا ہوں اور امام زمان علیہ السلام پر درود بھیجتا ہوں اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں اور تمام امیدواروں اور سیاسی کارکنوں جنہوں نے انتخابات میں نقش آفرینی کی نیز قومی ذرائع ابلاغ، سیکورٹی اور الیکشن کمیشن کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

سید علی خامنہ ای
https://taghribnews.com/vdcjyvem8uqexaz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ