تاریخ شائع کریں2024 10 July گھنٹہ 15:02
خبر کا کوڈ : 642226

حماس کی جنوبی غزہ کے العودہ اسکول پر صیہونی حکومت کے حملے کی مذمت

حماس نےاپیل کی ہے کہ دنیا کے سبھی شہروں میں غاصب صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینی عوام کی تازہ  نسل کشی کے خلاف مظاہرے کئے جائيں۔
حماس کی جنوبی غزہ کے العودہ اسکول پر صیہونی حکومت کے حملے کی مذمت
حماس نے جنوبی غزہ کے العودہ اسکول پر صیہونی حکومت کے حملے کو قتل عام اور نسل کشی قرار دیتے ہوئے عالمی سطح پر اس کی مذمت کا مطالبہ کیا ہے

حماس نےاپیل کی ہے کہ دنیا کے سبھی شہروں میں غاصب صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینی عوام کی تازہ  نسل کشی کے خلاف مظاہرے کئے جائيں۔

 حماس نے کہا ہے کہ دہشت گرد صیہونی حکومت نے فلسطینی عوام کے قتل عام اور نسل کشی کے نتائج پر کوئی توجہ دیئے بغیراپنے ان جرائم کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

 یاد رہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے جنوبی غزہ کے ایک اور اسکول پر حملہ کرکے درجنوں فلسطینی پناہ گزینوں کو خاک و خون میں غلطاں کردیا۔

 آخری اطلاع ملنے تک اس وحشیانہ حملے میں 29 بے گناہ فلسطینی شہریوں کی شہادت کی تصدیق کی گئی تھی۔  

ارنا کے مطابق غزہ میں طبی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ خان یونس کے مشرق ميں واقع العودہ اسکول پر حملے میں درجنوں فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

غاصب صیہونی حکومت کے اس وحشیانہ حملے میں شہید اور زخمی ہونے والوں میں بڑی تعداد میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔

اقوام متحدہ کی نگرانی میں چلنے والے اس اسکول میں، غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں بے گھر ہوجانے والے بہت سے فلسطینی،پناہ گزین تھے۔
https://taghribnews.com/vdcb55b00rhba5p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ