تاریخ شائع کریں2024 10 July گھنٹہ 19:43
خبر کا کوڈ : 642245

غزہ میں کم سے کم 33 بچے بھوک اور غذائیت کی کمی  سے شہید

انسانی حقوق کے ماہرین اور اقوام متحدہ کے نمائندوں نے غزہ میں قحط اور بھوک مری پھیل جانے اور اس کے نتیجے میں بچوں کی شہادتوں میں اضافے کی خبر دی ہے
غزہ میں کم سے کم 33 بچے بھوک اور غذائیت کی کمی  سے شہید
انسانی حقوق کے ماہرین اور اقوام متحدہ کے نمائندوں نے غزہ میں قحط اور بھوک مری پھیل جانے اور اس کے نتیجے میں بچوں کی شہادتوں میں اضافے کی خبر دی ہے

غزہ میں محکمہ صحت کے  حکام نے اعلان کیا ہے کہ  کم سے کم 33 بچے بھوک اور غذائیت کی کمی  سے شہید ہوچکے ہیں ۔

اس رپورٹ کے مطابق بھوک سے شہید ہونے والے فلسطینی بچوں کی تعداد شمالی غزہ میں زیادہ ہے۔

 اس رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کے ماہرین اور اقوام متحدہ کے نمائندوں نے کہا ہے کہ بھوک سے فلسطینی بچوں کی شہادتوں میں اضافے سے پتہ چلتا ہے کہ بھوک مری پورے غزہ میں پھیل چکی ہے۔

  اقوام متحدہ کے نمائندوں اور انسانی حقوق کے ماہرین کی اس جماعت نے جو گیارہ افراد پر مشتمل ہے، اعلان کیا ہے کہ گزشتہ مئی کے اواخر میں 13 برس،  9 برس اور 6 مہینے کے 3 بچے جنوبی غزہ کے شہر خان یونس اور مرکزی غزہ کے علاقے دیر البلح میں بھوک سے شہید ہوئے ہیں۔

ان ماہرین کا کہنا ہے کہ جنوبی اور مرکزی غزہ میں بھوک سے ان بچوں کی شہادت سے  پتہ چلتا ہے کہ بھوک مری شمالی، مرکزی اور جنوبی، غزہ کے سبھی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے چکی  ہے۔

اس بیان میں جس پر خوراک کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر مائیکل فخری کے بھی دستخط موجود ہیں، صیہونی حکومت کے ذریعے غزہ کے عوام پر مسلط کی جانے والی بھوک مری کی مذمت کی گئی ہے۔  

المیادین کے مطابق غذائی سیکورٹی کی تنظیم آئی پی سی نے جو اقوام متحدہ کے ساتھ تعاون کررہی ہے، اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ انسان دوستانہ امداد تک غزہ کے عوام کی دسترسی بہت محدود ہے اوروہ بھوک مری کے بہت بڑے خطرے سے دوچار ہیں۔

اس سے پہلے فلسطین کی ہلال احمر سوسائٹی نے بھی کہا تھا کہ غزہ کی 96 فیصد آبادی فوڈ سیکورٹی سے محروم ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ 278 دن سے غزہ پر جاری غاصب صیہونی حکومت ک وحشیانہ حملوں میں 38 ہزار 243 بے گناہ فلسطینی شہری شہید اور 88 ہزار 33 زخمی ہوچکے ہیں جن میں اکثریت عورتوں اور بچوں  کی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcc0iqep2bq0i8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ