عزالدین القسام بٹالین کی کاروائی، قابض فوج کے 2 جدید ترین مرکاوا ٹینک تباہ اور 1 صیہونی فوجی ہلاک
تحریک حماس کی عسکری شاخ کے شہیدعزالدین القسام بٹالین کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے اس کاروئی میں مقامی ساخت کے شواظ نامی بموں کا استعمال کیا گیا۔
شیئرینگ :
عزالدین القسام بٹالین کے سپاہیوں نے غزہ کے علاقے تل ہوا میں ایک کارروائی کے دوران قابض فوج کے 2 جدید ترین مرکاوا ٹینک تباہ جبکہ مشین گن پر سوار 1 صیہونی فوجی موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔
تحریک حماس کی عسکری شاخ کے شہیدعزالدین القسام بٹالین کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے اس کاروئی میں مقامی ساخت کے شواظ نامی بموں کا استعمال کیا گیا۔
القسام بٹالین نے یہ بھی اعلان کیا کہ اسی علاقے میں مشین کے ساتھ گشت کرنے والے صیہونی فوجی کو نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا۔
اسی دوران فلسطینی مزاحمت کاروں نے مغربی غزہ پر پرواز کرنے والے اسرائیلی فوجی ہیلی کاپٹروں پر زمین سے فضا میں 2 راکٹ فائر کیے اور انہیں بھاگنے پر مجبور کردیا۔
صہیونی حکومت نے جمعرات کے روز اپنے ایک فوجی کی ہلاکت کا اعتراف کیا تھا۔ یہ فوجی گزشتہ دنوں غزہ میں فلسطینیوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپ میں شدید زخمی ہوگيا تھا۔