القدس بریگيڈ کا "عسقلان" اور غزہ کی پٹی پر صیہونی بستیوں پر راکٹ حملے
فلسطینی ذرائع نے بتایا ہے کہ القدس بریگيڈ کے راکٹ حملوں کے بعد عسقلان اور غزہ پٹی کے آس پاس کے قصبوں میں خطرے کے سائرن بجائے جانے لگے۔
شیئرینگ :
فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے فوجی بازو القدس بریگيڈ نے "عسقلان" اور غزہ کی پٹی کے آس پاس کی متعدد صیہونی بستیوں پر راکٹ حملے کیے ہیں۔
فلسطینی ذرائع نے بتایا ہے کہ القدس بریگيڈ کے راکٹ حملوں کے بعد عسقلان اور غزہ پٹی کے آس پاس کے قصبوں میں خطرے کے سائرن بجائے جانے لگے۔
ادھر القدس بریگيڈ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے اس کے سپاہیوں نے ناصر صلاح الدین کی بٹالین کے ساتھ مشترکہ آپریشن کے دوران مشرقی خان یونس میں غاصب صیہونی فوجیوں اور انکی گاڑیوں پر حملے کیے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ شہر کے ایک اسکول میں چھپے صیہونی فوج کے ساتھ ہونے والی ایک جھڑپ کے دوران متعدد صیہونی فوجی زخمی ہوئے۔
دوسری جانب حماس کے فوجی بازو شہید عزالدین القسام بریگیڈ نے بھی ایک مختصر بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس کے سپاہیوں نے جنوب مغربی غزہ شہر کے علاقے تل الھوا میں صیہونی فوج کے ہیلی کاپٹروں کو راکٹوں سے نشانہ بنایا ہے۔