1967 سے اب تک صیہونی جیلوں میں 256 فلسطینی قیدیوں کو شہید کیا جا چکا ہے
اس رپورٹ کے مطابق، صہیونی فوج نے درجنوں فلسطینی قیدیوں کو میدان میں پھانسیاں دیکر شہید کیا۔
شیئرینگ :
فلسطینی قیدیوں کے کلب نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ 1967 سے اب تک صیہونی جیلوں میں 256 فلسطینی قیدیوں کو شہید کیا جا چکا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق، صہیونی فوج نے درجنوں فلسطینی قیدیوں کو میدان میں پھانسیاں دیکر شہید کیا۔
تازہ ترین واقعے میں فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے سینیئر رہنماوں میں سے ایک شیخ مصطفیٰ ابوعرہ کو صیہونی جیل میں شہید کردیا گیا۔
صہیونی جیلوں کی تنظیم نے حال ہی میں شیخ ابوعرہ کو ان کی بگڑتی ہوئی جسمانی حالت کے پیش نظر ریمون جیل سے سوروکا اسپتال منتقل کیا تھا۔
حماس کے اس رہنما کی شہادت کے ساتھ ہی 7 اکتوبر 2023 سے غزہ کے خلاف جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک صیہونی حکومت کی جیلوں میں شہید ہونے والے فلسطینی قیدیوں کی تعداد 19 ہو گئی ہے۔