صہیونی فوجی مراکز پر حزب اللہ کے ڈرون اور راکٹ حملے
لبنانی مقاومتی تنظیم حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں میں صہیونی فوجی مراکز اور تنصیبات پر راکٹ اور ڈرون ظیاروں سے حملہ کیا ہے۔
شیئرینگ :
مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں میں صہیونی فوجی مراکز پر حزب اللہ نے ڈرون اور راکٹ حملے کئے ہیں۔
لبنانی مقاومتی تنظیم حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں میں صہیونی فوجی مراکز اور تنصیبات پر راکٹ اور ڈرون ظیاروں سے حملہ کیا ہے۔
حزب اللہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے مظلوم اور غیور فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے مجاہدین نے سرحدی شہروں اور قصبوں میں صہیونی فوجی مراکز پر حملے کئے ہیں۔
بیان کے مطابق الراھب فوجی اڈے پر ڈرون حملے میں فوجی اور دفاعی آلات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ڈرون طیارے نے ہدف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنالیا۔
دوسرے واقعے میں حزب اللہ نے شیحین میں ایک عمارت کو نشانہ بنایا ہے جو صہیونی فورسز کے زیراستعمال تھی۔