ہمیں جنگ کا کوئی خوف نہیں ہے اور ہمارے دشمنوں کو ہماری طاقت اور اختیار کا اندازہ ہونا چاہیے
امانی نے مزید کہا کہ صیہونی دشمن نے جو کھیل پیش کیا ہے اور جنگ کو وسعت دینے کی دھمکیوں کے بارے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف کو 3 "ناں" میں بیان کیا جا سکتا ہے۔
شیئرینگ :
بیروت میں ایران کے سفیر مجتبی امانی نے ہفتے کی رات لبنان کے خلاف صیہونی حکومت کی دھمکیوں کے جواب میں کہا کہ ہم جنگ کے خواہاں نہیں ہیں اور ہم نے ہمیشہ خطے میں امن و استحکام کی حمایت کی ہے۔
امانی نے مزید کہا کہ صیہونی دشمن نے جو کھیل پیش کیا ہے اور جنگ کو وسعت دینے کی دھمکیوں کے بارے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف کو 3 "ناں" میں بیان کیا جا سکتا ہے۔
پہلی بات یہ کہ ہم کو پتہ ہے کہ جنگ نہیں ہوگی اور ایران کی طاقت ور پوزیشن کے سبب جنگ کا امکان ہے بھی نہیں۔
دوسرا، ہم جنگ کے خواہاں نہیں ہیں کیونکہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ خطے میں کشیدگی اور تنازعات کو کم کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے۔
تیسرا، ہمیں جنگ کا کوئی خوف نہیں ہے اور ہمارے دشمنوں کو ہماری طاقت اور اختیار کا اندازہ ہونا چاہیے کہ جب ہم مزاحمت کا دفاع اور مدد کرسکتے ہیں تو ہم کیا کچھ کرسکتے ہیں۔