تاریخ شائع کریں2024 28 July گھنٹہ 13:51
خبر کا کوڈ : 644183

اسرائیلی آئرن ڈوم سسٹم نے ہی جبل شیخ کی بلندیوں سے فائر کیا

العربی ٹی وی کے رپورٹر نے اطلاع دی ہے کہ مجدل شمس نامی قصبے میں دھماکے کی جگہ پر موجود متعدد عینی شاہدین نے انہیں بتایا کہ شدید دھماکہ کی وجہ صیہونی ائیر ڈیفنس سسٹم ہے۔
اسرائیلی آئرن ڈوم سسٹم نے ہی جبل شیخ کی بلندیوں سے فائر کیا
مقبوضہ گولان میں واقع قصبے مجدل شمس میں ہونے والے دھماکے کے حوالے سے صیہونی حکومت کے بیان میں شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں اور اس قصبے کے مکینوں کا بھی کہنا ہے کہ وہ حکومتی بیانیے کو قبول نہیں کرتے۔

العربی ٹی وی کے رپورٹر نے اطلاع دی ہے کہ مجدل شمس نامی قصبے میں دھماکے کی جگہ پر موجود متعدد عینی شاہدین نے انہیں بتایا کہ شدید دھماکہ کی وجہ صیہونی ائیر ڈیفنس سسٹم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ آئرن ڈوم سسٹم نے جبل شیخ کی بلندیوں سے فائر کیا اور ڈیفنس میزائل فٹ بال کے میدان پر جا گرا۔

رپورٹر نے اس بات پر زور دیا کہ مجدل شمس کے رہائشی کل شام کے واقعے کے حوالے سے صیہونی حکومت کے اس بیان پر یقین نہیں کرتے  جسمیں اس حملے کا الزام حزب اللہ پر لگایا گیا ہے۔

صیہونی امدادی فورس کے ایک رکن نے العربیہ کے رپورٹر کو یہ بھی بتایا کہ کئی عینی شاہدین کا خیال ہے کہ صیہونی ڈیفنس میزائل اور آئرن ڈوم سسٹم دھماکے کی وجہ بنے۔

اس صیہونی امدادی فورس کے رکن نے گرفتاری کے خوف سے انٹرویو دینے سے انکار کر دیا اور کہا کہ اس کے الفاظ اس کی گرفتاری کا باعث بنیں گے۔
https://taghribnews.com/vdcfcjdvmw6djya.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ