پاکستان، مصر، عمان اور عراق سمیت مختلف ممالک نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی شدید مذمت کی ہے۔
فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد عالمی ممالک کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آرہا ہے۔
پاکستانی وزارت خارجہ نے تہران میں فلسطینی مقاومتی تنظیم کے سربراہ پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی حکومت کی روز روز کی مہم جوئی کی انتہائی تشویش کے ساتھ نگرانی کی جارہی ہے۔
المیادین کے مطابق عراقی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے خطے کی سیکورٹی کو سنگین خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔
وزارت خارجہ کے بیان میں عالمی برادری سے اپیل کی گئی ہے کہ مقبوضہ فلسطین پر صہیونی تجاوز کو روکنے کے لئے اقدامات کیے جائیں۔
مصری وزارت خارجہ نے اسماعیل ہنیہ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرتشدد کاروائیوں کی وجہ سے خطے میں تصادم کے خطرات مزید بڑھ سکتے ہیں۔
سلطنت عمان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں حماس کے اعلی رہنما پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
https://taghribnews.com/vdciu5aq3t1a5q2.s7ct.html