اسماعیل ھنیہ کے قتل پر حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ شیخ اکرم الکعبی نے اپنے ردعمل میں کہا: "ہمارے بھائی اسماعیل ھنیہ کی شہادت عالم اسلام، دنیا کے تمام آزاد لوگوں، مزاحمتی فلسطینی قوم کے لیے بڑا نقصان ہے۔
شیئرینگ :
عراق کی "النُجَباء" تحریک کے سکریٹری جنرل نے اپنے ایک بیان میں صیہونی حکومت کے بزدلانہ حملے میں تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ کی شہادت پر تعزیت کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ اس حکومت اور اس کے امریکی اتحادیوں کواس کارروائی کے نتائج کو برداشت کرنا ہوگا۔
اسماعیل ھنیہ کے قتل پر حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ شیخ اکرم الکعبی نے اپنے ردعمل میں کہا: "ہمارے بھائی اسماعیل ھنیہ کی شہادت عالم اسلام، دنیا کے تمام آزاد لوگوں، مزاحمتی فلسطینی قوم کے لیے بڑا نقصان ہے۔
انہوں نے واضح کیا: غدار صیہونی حکومت کی طرف سے یہ وحشیانہ قتل اسی وقت کیا گیا جب بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا اور امریکی حملے میں عراقی مجاہدین کی شہادت پر منتج ہوئے۔
الکعبی نے مزید کہا: ہم اس بات پر تاکید کرتے ہیں کہ صیہونیوں اور امریکہ نے اپنے لیے جہنم کے دروازے کھولے ہیں اور وہ اس بزدلانہ عمل کے نتائج سے چھٹکارا نہیں پا سکیں گے۔
انہوں نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ محرم کے مہینے میں ہونے والے یہ قتل نہ صرف ہمیں انتقام سے نہیں روکتے بلکہ ہمارے عزم اور استقامت میں بھی اضافہ کرتے ہیں۔ ہمارا استقامت اور قیام امام حسین علیہ السلام کے مکتب کربلا میں پیوست ہے اور شہادت ہمارا راستہ اور عزت ہے۔