7 اکتوبر سے جاری صیہونی حکومت کے جرائم میں شہید ہونے والوں کی تعداد 40 ہزار 265 سے زائد ہوگی
غزہ پٹی میں فلسطینی وزارت صحت کے بیان میں کہا گیا ہے: صیہونی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں غزہ پٹی میں 4 جرائم کا ارتکاب کیا جس کے نتیجے میں کئ عام شہری شہید اور زخمی ہوئے ہيں۔
شیئرینگ :
غزہ پٹی کی وزارت صحت نے اس علاقے میں 7 اکتوبر سے جاری صیہونی حکومت کے جرائم میں شہید ہونے والوں کی تعداد 40 ہزار 265 بتائی ہے۔
ایک بیان میں بتایا گيا ہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک صیہونی فوج کے حملوں میں شہیدوں کی تعداد 40 ہزار 265 ہو گئی ہے۔
غزہ پٹی میں فلسطینی وزارت صحت کے بیان میں کہا گیا ہے: صیہونی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں غزہ پٹی میں 4 جرائم کا ارتکاب کیا جس کے نتیجے میں کئ عام شہری شہید اور زخمی ہوئے ہيں۔
ان حملوں میں 42 فلسطینی شہید اور 163 زخمی ہوئے ہيں۔
اس بیان میں کہا گیا ہے: ان شہداء اور زخمیوں سمیت، 7 اکتوبر 2023 کو غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں کے آغاز سے اب تک 40265 فلسطینی شہید اور 93,144 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔
غزہ پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ مسلسل حملوں کے باعث متعدد شہداء کی لاشیں اب بھی ملبے تلے دبی ہوئی ہیں اور امدادی تنظیمیں انہیں تلاش کرنے میں ناکام ہیں۔
واضح رہے فلسطینی مجاہدوں نے 7 اکتوبر سن 2023 میں الاقصی طوفان نام سے غزہ سے ایک آپریشن شروع کیا تھا۔
45 دنوں تک جنگ جاری رہنے کے بعد 24 نومبر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی ہوئي جس کے دوران قیدیوں کا تبادلہ ہوا۔
7 دنوں تک جاری رہنے کے بعد عبوری جنگ بندی ہو گئي اور پہلی دسمبر2023 سے صیہونی حکومت نے غزہ پر پھر سے حملے شروع کر دیئے جو اب تک جاری ہیں اور بڑے پیمانے پر عام شہری شہید ہو رہے ہيں۔
تقریب خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ شام کے شہر تدمر میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں ...