تاریخ شائع کریں2024 30 August گھنٹہ 16:17
خبر کا کوڈ : 648017

حزب اللہ لبنان کا شمالی مقبوضہ فلسطین کے بیاض بلیدا فوجی اڈے پر حملہ

اکتوبر 2023 مین  غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے شروع ہونے کے بعد ہی حزب اللہ لبنان نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں غاصب صیہونی حکومت کے فوجی اہداف پر حملے شروع کردیئے تھے۔
حزب اللہ لبنان کا شمالی مقبوضہ فلسطین کے بیاض بلیدا فوجی اڈے پر حملہ
حزب اللہ لبنان نے شمالی مقبوضہ فلسطین  کے مزید صیہونی اہداف پر حملے کئے ہیں

حزب اللہ لبنان نے شمالی مقبوضہ فلسطین کے بیاض بلیدا فوجی اڈے پر حملہ کیا ہے۔

ابھی اس حملے میں ممکنہ طور پر ہونے والے جانی نقصانات کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

اکتوبر 2023 مین  غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے شروع ہونے کے بعد ہی حزب اللہ لبنان نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں غاصب صیہونی حکومت کے فوجی اہداف پر حملے شروع کردیئے تھے۔

 غزہ کے مظلوم عوام اور استقامتی فلسطینی محاذ کی حمایت میں حزب اللہ کے ان حملوں کا مقصد غزہ پر صیہونی حکومت کا فوجی دباؤ  کرنا تھا اور حزب اللہ اپنے اس مقصد میں بہت حدتک کامیاب رہی کیونکہ اس نے اب تک صیہونی فوج کے ایک بڑے حصے کو شمالی محاذ پر انگیج رکھا ہے۔

اس کے علاوہ شمالی مقبوضہ فلسطین کے اندر غاصب صیہونی حکومت کے فوجی اور اسٹریٹیجک اہداف پر حزب اللہ کے حملوں سے کافی جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے۔

اسی کے ساتھ حزب اللہ کے حملوں کے نتیجے میں شمالی مقبوضہ فلسطین کی بہت سے غیر قانونی صیہونی کالونیاں خالی ہوگئی ہیں۔

 خود صیہونی میڈیا نے بارہا اعتراف کیا ہے کہ شمالی مقبوضہ فلسطین پر حزب اللہ کے حملوں کے نتیجے میں صیہونی فوج کو سنگین نقصان پہنچا ہے ۔
https://taghribnews.com/vdcfycdvew6djxa.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ