تاریخ شائع کریں2024 15 December گھنٹہ 21:48
خبر کا کوڈ : 660850

اسرائیل نے شام کی جنگی اور دفاعی صلاحیتوں کو تقریباً تباہ کر دیا ہے

اسرائیل اپنی بقا کیلئے شام کے دفاعی نظام اور فوجی تنصیبات کو مکمل طور پر تباہ و برباد کرنا چاہتا ہے۔
تقریب نیوز (تنا) کی رپورٹ کے مطابق، قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت نے شام کے فوجی اور دفاعی ڈھانچے پر اپنے حملوں کے تسلسل میں اس ملک کے چار صوبوں کو نشانہ بنایا اور اس حکومت کے ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ پانچ گھنٹوں کے دوران گھنٹوں کے دوران مذکورہ صوبوں کے علاقوں کو تقریباً 60 مرتبہ نشانہ بنایا گیا۔

شامی ذرائع ابلاغ نے آج اتوار کی صبح اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی حکومت کے طیاروں نے درعا، دمشق اور حمص کے صوبوں میں اس ملک کے فوجی ٹھکانوں اور علاقوں پر حملہ کیا۔ ان ذرائع ابلاغ نے شام کے وسط میں واقع صوبہ حما میں بھی زوردار دھماکوں کی اطلاع دی۔

عبرانی میڈیا نے اسرائیلی فوج کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس حکومت کے طیاروں نے ایک ہفتے کے دوران شام کے دفاعی اور فوجی اہداف اور انفراسٹرکچر پر 450 سے زائد بار حملے کیے ہیں اور شامی فوج کی جنگی اور دفاعی صلاحیتوں کو تقریباً تباہ کر دیا ہے۔

شام سے المیادین کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ غاصب اسرائیلی حکومت نے شام کے فضائی دفاعی نظام کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔

اس قسم کے حملوں سے صاف دکھائی دیتا ہے کہ اسرائیل اپنی بقا کیلئے شام کے دفاعی نظام اور فوجی تنصیبات کو مکمل طور پر تباہ و برباد کرنا چاہتا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcen78p7jh8pvi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ