تاریخ شائع کریں2024 31 August گھنٹہ 21:27
خبر کا کوڈ : 648165

7 اکتوبر 2023 کو غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں کے آغاز سے اب تک 40691 فلسطینی شہید

غزہ کی وزارت صحت نے  جنگ کے 330 ویں اپنے  ایک بیان میں بتایا ہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک صیہونی فوج کے حملوں میں شہیدوں کی تعداد بڑھ کر 40 ہزار 691 ہو گئی ہے۔
7 اکتوبر 2023 کو غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں کے آغاز سے اب تک 40691 فلسطینی شہید
غزہ پٹی کی وزارت صحت نے اس علاقے میں 7 اکتوبر سے جاری صیہونی حکومت کے جرائم میں شہید ہونے والوں کی تعداد 40 ہزار 691 بتائی ہے۔

غزہ کی وزارت صحت نے  جنگ کے 330 ویں اپنے  ایک بیان میں بتایا ہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک صیہونی فوج کے حملوں میں شہیدوں کی تعداد بڑھ کر 40 ہزار 691 ہو گئی ہے۔

اس بیان میں کہا گیا ہے: ان شہداء اور زخمیوں سمیت، 7 اکتوبر 2023 کو غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں کے آغاز سے اب تک 40691 فلسطینی شہید اور 94060 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

در ایں اثنا غزہ پٹی میں اسپتال ذرائع نے بتایا ہے کہ ہفتے کی صبح سے اب تک مختلف علاقوں سے 48 شہیدوں کی لاشيں اسپتالوں میں لائی جا چکی ہیں۔

واضح رہے فلسطینی مجاہدوں نے 7 اکتوبر سن 2023 میں الاقصی طوفان نام سے غزہ سے ایک آپریشن شروع کیا تھا۔

45 دنوں تک جنگ جاری رہنے کے بعد 24 نومبر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی ہوئي جس کے دوران قیدیوں کا  تبادلہ ہوا۔

7 دنوں تک جاری رہنے کے بعد عبوری جنگ بندی ختم ہو گئی اور پہلی دسمبر2023  سے صیہونی حکومت نے غزہ پر پھر سے حملے شروع کر دیئے جو اب تک جاری ہیں اور بڑے پیمانے پر عام شہری شہید ہو رہے ہيں۔
https://taghribnews.com/vdcjmoemiuqexvz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ