تاریخ شائع کریں2024 6 September گھنٹہ 17:55
خبر کا کوڈ : 648659

ایران اور بحرین کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فون گفتگو

بحرین کے وزیر خارجہ عبداللطیف بن راشد الزیانی نے اپنے ایرانی ہم منصب سید عباس عراقچی کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں انہیں وزیر خارجہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور ان کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ایران اور بحرین کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فون گفتگو
 اسلامی جمہوریہ ایران اور بحرین کے وزرائے خارجہ نے دونوں ملکوں کے درمیان صلاح و مشورے اور تبادلہ خیال کا سلسلہ جاری رکھے جانے پر اتفاق کیا ہے۔

بحرین کے وزیر خارجہ عبداللطیف بن راشد الزیانی نے اپنے ایرانی ہم منصب سید عباس عراقچی کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں انہیں وزیر خارجہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور ان کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

بحرین کے وزیر خارجہ نے ایران کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ تہران اور منامہ کے درمیان مشترکہ سیاسی مذاکرات کا سلسلہ مزید آگے بڑھے گا۔ 

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے بحرینی ہم منصب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کا فروغ تہران خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں سر فہرست ہے۔

انہوں نے صدر ایران مسعودی پزشکیان کی تقریب حلف برداری میں بحرین کے وزیر خارجہ کی شرکت پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

دونوں فریقوں نے طے پانے والے معاہدوں کے مطابق بات چیت اور تبادلہ خیال کا سلسلہ جاری رکھنے پر زور دیا۔
https://taghribnews.com/vdchm6n-w23nk-d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ