تاریخ شائع کریں2024 7 September گھنٹہ 15:05
خبر کا کوڈ : 648773

صدر مسعود پزشکیان روس میں ہونے والے برکس سربراہی اجلاس  میں شرکت کریں گے

کاظم جلالی نے تاس نیوز ایجنسی سے ایک گفتگو میں بتایا کہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان کازان میں برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں اور روس کے صدر سے ملاقات کا  پروگرام بھی ہے۔
صدر مسعود پزشکیان روس میں ہونے والے برکس سربراہی اجلاس  میں شرکت کریں گے
روس میں ایران کے سفیر  نے کہا ہےکہ  صدر مسعود  پزشکیان روس میں ہونے والے برکس سربراہی اجلاس  میں شرکت اور ولادیمیر پوتین اور دیگر سربراہان مملکت سے ملاقات کریں گے۔

کاظم جلالی نے تاس نیوز ایجنسی سے ایک گفتگو میں بتایا کہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان کازان میں برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں اور روس کے صدر سے ملاقات کا  پروگرام بھی ہے۔

ایرانی سفیر نے مزید بتایا: مجھے یقین ہے کہ ایران کے صدر کازان میں برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔  ہم اس دورے کی تیاریوں میں مصروف ہیں تاکہ یہ دورہ دو طرفہ تعلقات کے لئے مفید اور کامیاب رہے۔

کاظم جلالی نے  مزید کہا : دو طرفہ تعلقات کے سلسلے میں  ولادیمیر پوتین سے ملاقات ہوگي اور اسی طرح دیگر سربراہان مملکت اور روس میں مقیم ایرانیوں سے ملاقات نیز اجلاس میں تقریر، صدر کے دورہ کی پروگراموں میں شامل ہے۔

روس نے یکم جنوری 2024 کو برکس کی صدارت سنبھالی۔ برکس کا  سربراہی اجلاس اکتوبر 2024 میں کازان میں منعقد ہوگا۔ ایران یکم جنوری 2024 کو برکس میں شامل ہوا۔

برازیل، روس،  ہندوستان، چین اور جنوبی افریقہ کے علاوہ، جن  کے نام کے پہلے لفظ سے  اس تنظيم کا نام رکھا گيا ہے، برکس میں اب ایران، سعودی عرب، مصر، متحدہ عربم امات اور ایتھوپیا جیسے دیگر ممالک بھی شامل ہیں۔

اس وقت دنیا کی تقریباً نصف آبادی، دنیا کی خام تیل کی پیداوار کا 40 فیصد  سے زیادہ اور دنیا کی تقریبا 25 فیصد  برآمدات برکس گروپ کے اراکین سے تعلق رکھتی ہیں۔

14واں برکس سربراہی اجلاس اس سال 22 سے 24 اکتوبر  کے درمیان نعقد ہوگا۔
https://taghribnews.com/vdcefv8pxjh8efi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ