تاریخ شائع کریں2024 7 September گھنٹہ 15:09
خبر کا کوڈ : 648774

پاکستان سیکورٹی نے ایف سی کے ہیڈ کوارٹر پر دہشتگردوں کے حملہ کو ناکام کردیا

ہفتہ کو پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق صوبہ خیبر  پختونخوا کے علاقے مہمند میں ایف سی بارڈر فورسز کے ہیڈ کوارٹر پر دہشت گرد گروہ تحریک طالبان پاکستان کے خودکش حملہ آوروں کے حملے کو فوری کارروائی سے ناکام بنا دیا گیا۔
پاکستان سیکورٹی نے ایف سی کے ہیڈ کوارٹر پر دہشتگردوں کے حملہ کو ناکام کردیا
پاکستان کے شمال مغرب میں ایف سی کے ہیڈ کوارٹر پر چار خودکش حملہ آوروں کے ایک گروپ کی کارروائی سیکورٹی فورسز کے فوری ردعمل کی وجہ سے ناکام رہی اور اس کے نتیجے میں حملہ آور مارے گئے۔

ہفتہ کو پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق صوبہ خیبر  پختونخوا کے علاقے مہمند میں ایف سی بارڈر فورسز کے ہیڈ کوارٹر پر دہشت گرد گروہ تحریک طالبان پاکستان کے خودکش حملہ آوروں کے حملے کو فوری کارروائی سے ناکام بنا دیا گیا۔

اس حملے میں 4 خودکش حملہ آور مارے گئے اور کسی بھی ناگوار صورت حال سے پہلے ہی ان کی کوشش ناکام  ہو گئی۔

پاکستان کی حکومت اور فوج نے  تحریک طالبان پاکستان کو "فتنہ خوارج" کا نام دیا ہے اور اس ملک میں ہونے والے دہشت گرادنہ حملوں اور بم دھماکوں نیز افغانستان سے  پاکستان کے سیکوریٹی فورسس کے خلاف کارروائیوں کا اسے ہی ذمہ دار قرار دیتے ہيں۔

افغانستان کی نگراں حکومت اسلام آباد کی جانب سے لگائے گئے  ان الزامات کو مسترد اور افغانستان کی سرزمین میں پاکستان مخالف دہشت گرد عناصر کی موجودگی کی تردید کرتی ہے۔

اسلام آباد حکومت نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان  کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کو بھی مسترد کر دیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcfecdvjw6djea.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ