تاریخ شائع کریں2024 7 September گھنٹہ 16:45
خبر کا کوڈ : 648789

بحیرہ احمر اور بحیرہ روم میں صہیونی بحری کشتیوں پر ایران کی جانب سے کئی حملے کئے گئے ہیں

صدر پزشکیان کے ساتھ ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت نے بحیرہ احمر اور بحیرہ روم میں ہمارے 14 بحری جہازوں کو نشانہ بنایا۔ ہم نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ان کے 12 جہازوں کو بھی نشانہ بنایا۔
بحیرہ احمر اور بحیرہ روم میں صہیونی بحری کشتیوں پر ایران کی جانب سے کئی حملے کئے گئے ہیں
میجر جنرل سلامی نے کہا ہے کہ بحیرہ احمر اور بحیرہ روم میں صہیونی بحری کشتیوں پر ایران کی جانب سے کئی حملے کئے گئے ہیں۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ بحیرہ احمر اور بحیرہ روم میں صہیونی حکومت کے ساتھ تصادم کے کئی واقعات پیش آئے ہیں۔

صدر پزشکیان کے ساتھ ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت نے بحیرہ احمر اور بحیرہ روم میں ہمارے 14 بحری جہازوں کو نشانہ بنایا۔ ہم نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ان کے 12 جہازوں کو بھی نشانہ بنایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ صہیونیوں نے ان کے 5ویں جہاز کو نشانہ بنانے کے بعد حملے بند کرنے کی درخواست کی۔

جنرل سلامی نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی پر حملے کے بعد اور کووڈ 19 کے دوران ملک کو درپیش مشکلات حل کرنے میں سپاہ پاسداران انقلاب نے اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج ایران کے پرچم کے ساتھ حرکت کرنے والی کشتیوں کا راستہ محفوظ ترین سمجھا جاتا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcbwwb09rhbazp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ