غرب اردن میں صہیونی فورسز کے مظالم بڑھنے کے بعد فلسطینیوں کی جانب سے جوابی کاروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔
غرب اردن میں گذشتہ کئی دنوں سے صہیونی فورسز کی جانب سے پناہ گزین کیمپوں پر حملوں میں اضافے کے بعد فلسطینیوں کی جانب سے ردعمل شدید ہونے لگا ہے۔
المیادین کے مطابق نابلس کے جنوب میں واقع قصبے اودلا میں صہیونی فورسز پر فلسطینی جوانوں نے حملہ کیا۔ تصادم کے بعد ایک فلسطینی جوان زخمی ہوگیا۔
القدس بریگیڈ کے جوانوں نے طولکرم پر حملہ کرنے والے صہیونی فوجیوں کو نشانہ بنایا اور فریقین کے درمیان کئی گھنٹے گھمسان کی لڑائی ہوئی۔
فلسطین الیوم نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ فلسطینی مقاومتی جوانوں نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے اندر صہیونی فوج کے خلاف کم از کم 20 حملے کئے ہیں۔
القدس بریگیڈ نے جنین میں ایک فوجی پیریڈ کرکے صہیونی حکومت کو سخت پیغام دیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcewo8pejh8e7i.dqbj.html taghribnews.com/vdcewo8pejh8e7i.dqbj.html