انہوں نے کہا کہ : مسلمان مسلمان کا بھائی ہے اور ان پر ایک دوسرے کے فرائض ہیں۔ ان فرائض میں سے ایک یہ ہے کہ مسلمان کو اپنے بھائی کی کفالت کرنی چاہیے۔
شیئرینگ :
تقریب خبررساں ایجنسی کے بین الاقوامی نامہ نگار کے مطابق ، افغان پارلیمنٹ کے نمائندے مولوی عبدالعزیز منصور نے 38ویں اسلامی اتحاد کانفرنس کے افتتاح کے موقع پر رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای اور ایران کے عوام اور اس میں شامل افراد کو سراہتے ہوئے کہا۔ اتحاد کوئی تدبیر اور وقتی معاملہ نہیں ہے بلکہ یہ ہمارے اصولوں ،قواعد اور بنیادوں میں سے ہے اور اس سے گریز کرنا خدا کے غضب کا باعث بنتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ : مسلمان مسلمان کا بھائی ہے اور ان پر ایک دوسرے کے فرائض ہیں۔ ان فرائض میں سے ایک یہ ہے کہ مسلمان کو اپنے بھائی کی کفالت کرنی چاہیے۔
مولوی منصور نے مزید کہا: اس لیے آج ہمیں فلسطین کے مسلمان عوام کی مدد کرنی چاہیے جو صیہونی حکومت کے بے مثال ظلم اور جارحیت کا شکار ہیں۔
انہوں نے امارت اسلامیہ افغانستان کی کامیابیوں کی طرف مزید اشارہ کیا جن میں افغانستان کی سرزمین سے قبضے کا خاتمہ، قوم کی آزادی اس ملک میں سلامتی کی صورتحال کا احساس، ملکی معیشت کی ترقی، منشیات کے خلاف جنگ، وغیرہ
افغان پارلیمنٹ کے نمائندے ے کہا کہ وہ اسلامی سرزمین کی سلامتی اور تحفظ کے لیے دعائیں کرتے رہے گے۔
تقریب نیوز ایجنسی نے المسیرہ ٹی وی چینل کے حوالے سے خبر دی ہے کہ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے کہا: ملک کی فوج مقبوضہ فلسطین کے جنوب مشرقی یافا ...