تاریخ شائع کریں2024 24 September گھنٹہ 23:05
خبر کا کوڈ : 651483

بیروت پر صہیونی مجرمانہ حملوں کے خلاف حجت الاسلام حمید شہریاری کا بیانیہ

ان حملوں کے باوجود لبنان کی حکومت، عوام اور مزاحمت نے ثابت کر دیا کہ وہ فلسطین کے مظلوم اور نہتے عوام کی باعزت اور باوقار حمایت سے ہاتھ نہیں اٹھائیں گے اور آزاد اقوام اور اسلامی ممالک کے لیے ضروری ہے کہ وہ مزاحمت کے محاذ کے لئے اپنی مضبوط حمایت کا اعلان کریں۔
بیروت پر صہیونی مجرمانہ حملوں کے خلاف حجت الاسلام حمید شہریاری کا بیانیہ
عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر حمید شہریاری نے بیروت پر غاصب صہیونی حکومت کے مجرمانہ فضائی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ انکے بیانیہ کا متن درج ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم
غاصب صہیونی حکومت کی جانب سے مواصلاتی وسائل سے سوئ استفادہ کرتے ہوئے لبنانی عوام کے قتل عام کے بعد بیروت پر اس مجرم رجیم کے خبیثانہ فضائی حملے عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی جنوبی لبنان کے مختلف رہائشی علاقوں پر غاصب صیہونی حکومت کے حملوں اور اس ملک کے سینکڑوں نہتے لوگوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری بالخصوص اسلامی ممالک سے مطالبہ کرتی ہے کہ صیہونی نسل پرست حکومت کے وحشیانہ جرائم کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی جائے۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ غاصب صیہونی حکومت جنگ بندی کی ضرورت کے سلسلے میں دنیا کی حکومتوں اور اقوام کی غالب اکثریت کی خواہشات کے برخلاف خطے میں کشیدگی میں اضافے اور جنگ و جدل کے جغرافیہ کو وسعت دینے کی کوشش کر رہی ہے۔ اور ایسی بدنیتی پر مبنی پالیسی بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے انتہائی واضح اور شدید خطرات کی حامل پالیسی ہے۔

ان حملوں کے باوجود لبنان کی حکومت، عوام اور مزاحمت نے ثابت کر دیا کہ وہ فلسطین کے مظلوم اور نہتے عوام کی باعزت اور باوقار حمایت سے ہاتھ نہیں اٹھائیں گے اور آزاد اقوام اور اسلامی ممالک کے لیے ضروری ہے کہ وہ مزاحمت کے محاذ کے لئے اپنی مضبوط حمایت کا اعلان کریں۔

"إنْ تَنْصُروا اللهَ یَنْصُرُکُم وَ یُثَبّتْ أقدامَکُم" ہم امید کرتے ہیں کہ بین الاقوامی امن و سلامتی کی حمایت کرنے والے اسلامی ممالک اور حکومتیں مظلوم فلسطینی قوم اور لبنان اور شام سمیت خطے کے دیگر ممالک کے خلاف صیہونی حکومت کے قتل عام کو روکنے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کریں گے۔

میں اللہ تعالیٰ سے اسلامی محاذ کی فتح و نصرت اور اسلامی ممالک کے اتحاد کے لیے پہلے سے زیادہ دعا گو ہوں۔

حمید شہریاری
سیکرٹری جنرل عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی
https://taghribnews.com/vdcg7q93wak9nt4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ