رشن فیڈریشن کے ادارہ امور مسلمین کے سربراہ کی سید حسن نصراللہ کی شہادت پر تعزیت
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق شیخ راویل عین الدین نے اپنے اس پیغام میں لکھا ہے کہ میں رشن فیڈریشن کے ادارہ امور مسلمین اور ملک کے علما کی جانب سے حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ کی شہادت پر اس ملک کے مسلمانوں کو تعزیت پیش کرتا ہوں۔
شیئرینگ :
رشن فیڈریشن کے ادارہ امور مسلمین کے سربراہ اور مفتی اعظم نے ایک پیغام جاری کرکے حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کی شہادت کی تعزیت پیش کی ہے
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق شیخ راویل عین الدین نے اپنے اس پیغام میں لکھا ہے کہ میں رشن فیڈریشن کے ادارہ امور مسلمین اور ملک کے علما کی جانب سے حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ کی شہادت پر اس ملک کے مسلمانوں کو تعزیت پیش کرتا ہوں۔
روس کے مفتی اعظم نے اس پیغام میں خدا وند عالم سے شہیدسید حسن نصراللہ کے لئے علو درجات کی دعا کی ہے۔
شیخ عین الدین نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ ہم حالیہ دنوں میں اسرائیلی بمباریوں میں سیکڑوں لبنانیوں کی شہادت پر عزادار ہیں۔
انھوں نے لکھا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے والے ہمارے بھائیوں کی ارواح پر خدا وند عالم رحمتیں نازل کرے اورانہیں جاویدانی انعام عطا فرمائے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...