تاریخ شائع کریں2024 1 October گھنٹہ 15:21
خبر کا کوڈ : 652396

سیستان و بلوچستان کے جنوبی علاقے بنت نیکشہر میں دہشت گردانہ حملے میں چار افراد شہید

دہشت گردی کا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب جنوبی سیستان و بلوچستان کے شہر نیکشہر کے محسنی شیخان بنت اسکول میں جشنِ عاطفہ میں شریک لوگوں پر ایک گاڑی میں موجود دہشتگرودں نے فائرنگ کی۔
سیستان و بلوچستان کے جنوبی علاقے بنت نیکشہر میں  دہشت گردانہ حملے میں چار افراد شہید
سیستان و بلوچستان کے جنوبی علاقے بنت نیکشہر میں منگل کے روز دہشت گردانہ حملے میں شہادتوں کی تعداد چار ہو گئی ہے۔

بنت نیکشہر میں دہشت گردی کے واقعے میں شہید ہونے والوں میں یوسف شیرانی، جواد ساداتی اور پرویز کدخدائی شامل ہیں۔

دہشت گردی کا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب جنوبی سیستان و بلوچستان کے شہر نیکشہر کے محسنی شیخان بنت اسکول میں جشنِ عاطفہ میں شریک لوگوں پر ایک گاڑی میں موجود دہشتگرودں نے فائرنگ کی۔

نیکشہرکے بسیح کمانڈرعبداللہ کدخدائی، تعلیمی اہلکار یوسف شیرانی، اور بنت شہر کی اسلامی کونسل کے سربراہ سید جواد ساداتی شہدائ میں شامل ہیں۔

 بنت قصبہ جس کی آبادی 34 ہزار سے زائد ہے، نیکشہر سے 80 کلومیٹر مغرب میں واقع ہے۔
https://taghribnews.com/vdcaounii49nme1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ