روس کی اسپوتنک نیوز ایجنسی نے اعلان کیا: ابتدائی معلومات کے مطابق، ایک اسرائیلی طیارے نے شام کے شہر حمص کے جنوبی مضافات میں واقع صنعتی قصبے "حسیا" میں ایک فیکٹری کو نشانہ بنایا۔
شیئرینگ :
میڈیا ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شام کے صوبہ حمص میں آج اتوار کے دن ایک دھماکے کی آواز سنی گئی۔
روس کی اسپوتنک نیوز ایجنسی نے اعلان کیا: ابتدائی معلومات کے مطابق، ایک اسرائیلی طیارے نے شام کے شہر حمص کے جنوبی مضافات میں واقع صنعتی قصبے "حسیا" میں ایک فیکٹری کو نشانہ بنایا۔
روس کی نووستی خبر رساں ایجنسی نے بھی شام کے ایک فیلڈ ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایک ڈرون نے صنعتی قصبے حسیا میں انسانی امداد لے جانے والی گاڑیوں پر حملہ کیا۔
اسی دوران شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے دھماکے کی آواز کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ اس کی وجہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔
ابھی تک مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔
عالمی فورمز کی خاموشی میں صیہونی حکومت برسوں سے شام کی خود مختاری کی خلاف ورزی کر رہی ہے اور اس ملک کو ڈرون اور میزائلوں سے نشانہ بنا رہی ہے۔
دریں اثناء شامی حکومت نے متعدد بار اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کو خطوط بھیج کر ان حملوں کی مذمت کی ہے اور انہیں روکنے کا کہا ہے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...