غزہ کے میڈیکل کے یونیورسٹی طلبا کا پہلا گروہ آج اتوار کو مصر سے لاہور کے لئے روانہ ہوگیا
پاکستان کی وزارت اطلاعات ونشریات کے فارن میڈیا سیل کے شعبہ تعلقات عامہ نے اتوار کو بتایا ہے کہ غزہ کے میڈیکل کے طلبا وطالبات کا یہ گروہ اسلام آباد حکومت کی اسکالر شپ پرپاکستان میں اپنی میڈیکل کی تعلیم جاری رکھے گا۔
شیئرینگ :
غزہ کے میڈیکل کے یونیورسٹی طلبا کا پہلا گروہ آج اتوار کو مصر سے لاہور کے لئے روانہ ہوگیا۔
پاکستان کی وزارت اطلاعات ونشریات کے فارن میڈیا سیل کے شعبہ تعلقات عامہ نے اتوار کو بتایا ہے کہ غزہ کے میڈیکل کے طلبا وطالبات کا یہ گروہ اسلام آباد حکومت کی اسکالر شپ پرپاکستان میں اپنی میڈیکل کی تعلیم جاری رکھے گا۔
اس رپورٹ کے مطابق اتوار کو مصر سے لاہور پہنچنے والا غزہ کے یونیورسٹی طلبا کے اس گروہ میں ستائیس طلبا وطالبات شامل ہیں۔
پاکستان نے غزہ کے میڈیکل کے 192 طلبا وطلبات کی میزبانی قبول کی ہے۔
غزہ کے میڈیکل کے یہ طلبا و طالبات ان فلسطینی طلباو طالبات میں شامل ہیں جو غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کی وجہ سے اپنی تعلیم جاری رکھنے سے قاصر ہیں۔
غزہ کے یہ طلبا وطالبات اسلام آباد حکومت اور چند بین الاقوامی تنظیموں اور این جی اوز کے تعاون سے مکمل اسکالر شپ پر پاکستان میں اپنی تعلیم جاری رکھیں گے۔
پاکستان کے وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے حکم دیا ہے کہ غزہ کے میڈیکل کے ان طلبا وطالبات کو مکمل مالی سہولیات کے ساتھ پاکستانی میڈیکل کالجوں میں اپنی تعلیم جاری رکھنے کی سبھی سہولتیں فراہم کی جائیں۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...