تاریخ شائع کریں2024 21 December گھنٹہ 13:31
خبر کا کوڈ : 661445

بھارت: گیس ٹینکر میں آگ لگنے سے 14 ہلاک

بھارتی ریاست راجستھان میں گیس ٹینکر میں آگ لگنے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 14 ہوگئی ہے
بھارت: گیس ٹینکر میں آگ لگنے سے 14 ہلاک
بھارتی ریاست راجستھان میں گیس ٹینکر میں آگ لگنے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 14 ہوگئی ہے۔

بھارتی زرائع ابلاغ کے مطابق بھارتیی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں اجمیر-جے پور قومی شاہراہ پر گیس ٹینکر میں آگ لگنے کے بعد پیش آنے والے حادثے میں دو اور شدید زخمی افراد کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 14 ہو گئی ہے جبکہ تقریباً 35 افراد زخمی ہیں۔

حادثے میں پانچ افراد کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی تھی، جبکہ شدید زخمیوں میں سے نو افراد نے اسپتال میں دم توڑا۔ زخمیوں کا سوائی مان سنگھ ہسپتال میں علاج جاری ہے، جہاں کچھ افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

جمعہ کی صبح جےپور-اجمیر قومی ہائی وے پر بھانکروٹا میں ایک پیٹرول پمپ کے قریب گیس ٹینکر کے دوسرے گاڑی سے ٹکرانے کے باعث آگ لگی، جس سے یہ حادثہ پیش آیا، جس میں آس پاس کے علاقے اور کئی گاڑیوں میں آگ لگ گئی تھی۔
https://taghribnews.com/vdcfjydvtw6dvja.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ