تاریخ شائع کریں2024 21 December گھنٹہ 13:27
خبر کا کوڈ : 661444

تل ابیب پر یمنی حملہ/ تیس زخمی

صیہونی حکومت کے میڈیا ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ علاقوں پر یمنی فورسز کے میزائل حملے میں متعدد صیہونی زخمی ہوئے ہیں
تل ابیب پر یمنی حملہ/ تیس زخمی
یمن کی مسلح افواج نے آج صبح ایک منفرد کارروائی میں مقبوضہ علاقوں کے مرکز تل ابیب کو نشانہ بنایا۔

صیہونی حکومت کے میڈیا ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ علاقوں پر یمنی فورسز کے میزائل حملے میں متعدد صیہونی زخمی ہوئے ہیں۔

الجزیرہ نے صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ کا حوالہ دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں یمن سے داغے گئے میزائل کے حملے میں کم از کم 30 صیہونی زخمی ہوئے اور بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی۔

صہیونی فوج نے بھی یمن سے داغے گئے میزائل کے تل ابیب میں واقع شہر یافا میں گرنے اور بہت بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان کی تصدیق کی ہے۔

صیہونی حکومت کی فوج نے ساتھ ہی یہ بھی کہا ہے کہ  یمن سے داغے گئے میزائل کو تباہ کرنے میں اسے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔

عبرانی میڈیا نے تسلیم کیا ہے کہ مقبوضہ علاقوں کے مرکز پر آج صبح یمنی مسلح افواج کے میزائل حملے میں درجنوں صہیونی زخمی ہوئے ۔ اس رپورٹ کے مطابق تل ابیب میں کم از کم 30 صہیونی زخمی ہوئے ہیں جنہیں مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdceez8pejh8pei.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ