غاصب صیہونی حکومت کا یحییٰ سنوار کو شہادت کرنے کا دعویٰ
صیہونی حکومت کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں ایک آپریشن کے دوران حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ یحییٰ سنوار کی شہادت کے امکان کی تحقیقات کر رہی ہے۔
شیئرینگ :
غاصب صیہونی حکومت کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ یحییٰ السنوار کی شہادت کے حوالے سے تحقیقات کررہے ہیں۔
صیہونی حکومت کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں ایک آپریشن کے دوران حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ یحییٰ سنوار کی شہادت کے امکان کی تحقیقات کر رہی ہے۔
اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ وہ فی الحال شہید ہونے والوں کی شناخت کی تصدیق کرنے سے قاصر ہے اور جس عمارت میں آپریشن کیا گیا وہاں اسرائیلی قیدیوں کی موجودگی کا کوئی اشارہ نہیں ہے۔
حماس نے صیہونی حکومت کے دعوے پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔
تہران میں حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سابق سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کے بعد السنوار کو ان کا جانشین نامزد کیا گیا تھا۔
اس سے پہلے بھی غاصب صیہونی حکومت کی فوج نے السنوار کے قتل کا دعویٰ کیا تھا۔
ایران کے وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ آئی اے ای اے کو سیاسی معاملات میں مداخلت کا کوئی حق نہیں ہے اور جب تک ایجنسی اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں پر عمل پیرا ہے تہران ...