تاریخ شائع کریں2024 18 November گھنٹہ 14:03
خبر کا کوڈ : 657835

ہم اسرائيل کو ہرگز تسلیم نہیں کریں گے,ملیشیا وزیر اعظم انور ابراہیم

ملیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے غزہ میں صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینی عوام کی نسل کشی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ سے اسرائیل کو نکالے جانے کے حوالے سے ہمارے درمیان اجماع ہونا چاہئے

ملیشیا کے وزیر اعظم نے الجزیرہ ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسرائيل کو ہرگز تسلیم نہیں کریں گے ۔

انھوں نے کہا کہ ہم بین الاقوامی اداروں میں فلسطینی عوام کی مجاہدت کی حمایت کے پابند ہیں۔

انور ابراہیم نے کہا کہ صیہونی حکومت غیر فوجیوں اور اسپتالوں پر حملے کررہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے فلسطین کی حمایت میں اپنے موقف سے امریکی صدر جو بائیڈن اور وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کو مطلع کردیا ہے۔

ملیشیا کے وزیر اعظم منے کہا کہ ہم نے بین الاقوامی عدالت انصاف سے بھی اپیل کی ہے کہ غزہ میں وحشیانہ جرائم پر غاصب صیہونی حکومت کا مواخذہ کیا جائے۔ 
https://taghribnews.com/vdcds509kyt0kj6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ