فلسطینی اسلامی جہاد کا دمشق میں اپنے چند ارکان کی شہادت کا اعلان
فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے بیان میں کہا گیا ہے: یہ حملہ محاذ جنگ بالخصوص غزہ اور جنوبی لبنان میں مزاحمتی قوتوں کا مقابلہ کرنے میں صیہونی فوج کی شکست کو ظاہر کرتا ہے۔
شیئرینگ :
فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک نے شام کے دارالحکومت دمشق پر آج کے وحشیانہ اسرائیلی حملے میں اپنے متعدد ارکان کی شہادت کا اعلان کیا ہے۔
فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے بیان میں کہا گیا ہے: یہ حملہ محاذ جنگ بالخصوص غزہ اور جنوبی لبنان میں مزاحمتی قوتوں کا مقابلہ کرنے میں صیہونی فوج کی شکست کو ظاہر کرتا ہے۔
فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک نے تحریک کے ہیڈکوارٹرز اور فوجی مراکز کو نشانہ بنانے کے دشمن کے دعووں کی تردید کی۔
مذکورہ تحریک نے اس بات پر زور دیا کہ یہ حملہ ہمارے جہاد اور مزاحمت کو جاری رکھنے کے عزم میں اضافہ کرے گا۔
تقریب نیوز ایجنسی نے المسیرہ ٹی وی چینل کے حوالے سے خبر دی ہے کہ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے کہا: ملک کی فوج مقبوضہ فلسطین کے جنوب مشرقی یافا ...