امریکی ارکان کانگریس پاکستان کے سیاسی یا حکومتی معاملات میں مداخلت نہیں کریں
پاکستان کے جیو نیوز سے اتوار کو تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے حکمراں اتحاد نے ملک کی داخلی سیاسی صورتحال کے بارے میں امریکی ارکان کانگریس کے سلسلہ وار تبصروں اور ان کے مخصوص موقف کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں واضح مداخلت قرار دیا ہے۔
شیئرینگ :
حکومت پاکستان نے امریکی صدر کے نام ارکان کانگریس کے ایک گروپ کے خط کو اندرونی معاملات میں واضح مداخلت قرار دیا ہے۔
پاکستان کے جیو نیوز سے اتوار کو تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے حکمراں اتحاد نے ملک کی داخلی سیاسی صورتحال کے بارے میں امریکی ارکان کانگریس کے سلسلہ وار تبصروں اور ان کے مخصوص موقف کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں واضح مداخلت قرار دیا ہے۔
پاکستانی اخبار دی نیوز نے بھی اس ملک کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ اسلام آباد نے امریکی قانون سازوں کو پاکستان کی اندرونی صورتحال یا ملک کے سیاسی حالات سے متعلق کسی بھی موقف کے بارے میں سخت متنبہ کیا ہے۔
پاکستانی ذرائع مطابق امریکی ارکان کانگریس کے ایک گروپ نے ایک بار پھر امریکی صدر کو لکھے گئے خط میں پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا دعویٰ کیا ہے اور صدر بائیڈن سے کہا ہے کہ وہ تحریک انصاف کے رہنما عمران خان سمیت سیاسی قیدیوں کی رہائی میں کردار ادا کریں۔
وائٹ ہاؤس میں بائیڈن انتظامیہ کے آخری دنوں اور نئی امریکی حکومت کو اقتدار کی منتقلی کا حوالہ دیتے ہوئے حکومت پاکستان کا کہنا ہے کہ یہ اس کے اندرونی معاملات میں مداخلت ایک بے سود کوشش ہوگی۔
ایران کے وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ آئی اے ای اے کو سیاسی معاملات میں مداخلت کا کوئی حق نہیں ہے اور جب تک ایجنسی اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں پر عمل پیرا ہے تہران ...