صیہونی حکومت کے ٹھکانے پر مزاحمت مجاہدین کا ڈرون حملے
اس رپورٹ کے مطابق عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ ایک ڈرون نے مغربی گلیلی میں صیہونی حکومت کی فوج کے ایک اڈے کو نشانہ بنایا۔
شیئرینگ :
عبرانی میڈیا نے مقبوضہ علاقوں کے خلاف مزاحمتی فورسز کے ڈرون آپریشن کا ذکر کیا۔
اس رپورٹ کے مطابق عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ ایک ڈرون نے مغربی گلیلی میں صیہونی حکومت کی فوج کے ایک اڈے کو نشانہ بنایا۔
اس ڈرون حملے سے صہیونی فوج کے ٹھکانے کو نقصان پہنچا ہے۔ فلسطین الیوم نیٹ ورک کے رپورٹر نے بھی اطلاع دی ہے کہ ڈرون حملے کے بعد مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع نہاریہ کے قریب اس اڈے میں وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔
صیہونی حکومت کی فوج کے ترجمان نے مقبوضہ علاقوں پر تین لبنانی ڈرونز کے حملے اور حیفہ خلیج اور گلیلی میں خطرے کے سائرن بجنے کا اعلان بھی کیا۔
واضح رہے کہ لبنان کے حزب اللہ کے ڈرون، جو اپنے مطلوبہ اہداف کو درست طریقے سے نشانہ بناتے ہیں، صیہونی حکومت کے لیے مسئلہ بن گئے ہیں۔
تقریب خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ شام کے شہر تدمر میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں ...