لبنانی فوج نے اعلان کیا ہے کہ لبنان کے جنوب میں واقع برج الملوک سے القلیح جانے والے راستے پر صیہونی حکومت کے حملے کے نتیجے میں لبنان کے 2 فوجی زخمی ہوگئے تھے۔
شیئرینگ :
چند منٹ قبل اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر لبنانی فوج کو نشانہ بنایا۔
لبنانی فوج نے اعلان کیا ہے کہ لبنان کے جنوب میں واقع برج الملوک سے القلیح جانے والے راستے پر صیہونی حکومت کے حملے کے نتیجے میں لبنان کے 2 فوجی زخمی ہوگئے تھے۔
چند لمحے قبل لبنانی فوج نے اعلان کیا تھا کہ ان فوجیوں میں سے ایک شدید زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔
المیادین کے رپورٹر نے یہ بھی تاکید کی کہ صیہونی حکومت کا یہ حملہ مرجعون سیکٹر میں ڈرون کے ذریعے کیا گیا۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ صیہونی حکومت نے بین الاقوامی قوانین کی مکمل خلاف ورزی کرتے ہوئے لبنان میں عام شہریوں کے قتل عام کے علاوہ امدادی فورسز، فوج اور اقوام متحدہ سے منسلک فورسز کو نشانہ بنایا ہے۔