یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے عہدیدار نے صیہونی وزیر اعظم کی گرفتاری کے لئے عالمی فوجداری عدالت کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے تاکید کی کہ تمام یورپی ممالک کو اس فیصلے پر عمل درآمد کرنا چاہیے۔
شیئرینگ :
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے عہدیدار نے صیہونی وزیر اعظم کی گرفتاری کے لئے عالمی فوجداری عدالت کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے تاکید کی کہ تمام یورپی ممالک کو اس فیصلے پر عمل درآمد کرنا چاہیے۔
تقریب خبر رساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے بتایا ہے کہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے عہدیدار "جوزف بوریل" نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی گرفتاری کے لیے بین الاقوامی فوجداری عدالت کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے تاکید کی ہے کہ "یورپی ممالک کو اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی گرفتاری سے متعلق ہیگ کورٹ کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے اس پر عمل درآمد کرنا چاہئے۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی کابینہ نے غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف جنگ میں "انسانی حقوق کے بین الاقوامی قوانین" کی صریح خلاف ورزی کی ہے۔
بوریل نے مزید کہا کہ غزہ کی پٹی میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے، ہمیں امن کے لئے پہلے جنگ بندی اور پھر سیاسی حل کی ضرورت ہے۔
انہوں نے لبنان میں جنگ بندی معاہدے کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا کہ لبنان میں جنگ بندی معاہدے کے بعد اب مشرق وسطیٰ میں امن معاہدے کی امید پیدا ہوئی ہے۔