شام میں سپاہ پاسداران انقلاب کے ایک سینئر جنرل کیومرث پور ہاشمی(حاج ہاشم) کو شہید کر دیا گیا۔
شیئرینگ :
شام میں سپاہ پاسداران انقلاب کے ایک سینئر جنرل کو شہید کر دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق، جنرل کیومرث پور ہاشمی حلب میں صیہونی رجیم کے کرائے کے تکفیری دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہو گئے۔ جنرل کیومرث پور ہاشمی حلب میں ایرانی مشیروں کے سینئر کمانڈر تھے۔
واضح رہے کہ ایران کے فوجی مشیران شامی حکومت کی سرکاری دعوت پر اس ملک میں موجود کرائے کے تکفیری دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز اور امن و سلامتی کے قیام کے سلسلے میں شامی افواج کی مدد کے لئے موجود ہیں۔