دشمن کی نئی سازش کے مقابلے میں شام کی حکومت اور قوم کی حمایت کریں گے۔ایران پارلیمنٹ اسپیکر
شیئرینگ :
تقریب نیرز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر شام کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ تکفیری دہشت گرد گروہوں کی نئی کاروائیاں امریکہ اور ناجائز صیہونی حکومت کے منصوبے کا حصہ ہیں۔
شام کے پڑوسیوں کو ہوشیاری کا ثبوت دیتے ہوئے ان کے جال میں نہیں آنا چاہیے۔
قالیباف نے تاکید کی کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور مزاحمتی محور صیہونی رجیم کو شکست دینے کے بعد پہلے کی طرح دشمن کی نئی سازش کے مقابلے میں شام کی حکومت اور قوم کی حمایت کریں گے۔