غزہ کی پٹی جارحیت کے نتیجے میں کھنڈرات میں تبدیل ہو گئی ہے۔اقوام متحدہ
شیئرینگ :
الجزیرہ کے حوالے سے خبر ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں فوری جنگ بندی اور فلسطینی علاقوں پر ناجائز قبضے کے خاتمے کا وقت آگیا ہے۔
انتونیو گوٹیرس نے مزید کہا کہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی فوجی کارروائیوں اور علاقے کے باشندوں کی جبری نقل مکانی، تخریب کاری اور تشدد نے فلسطینیوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔
گوٹریس نے زور دے کر کہا کہ اقوام متحدہ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور امن و سلامتی اور عزت کے ساتھ زندگی گزارنے کے ان کے ناقابل تنسیخ حقوق کی حمایت کرتی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ غزہ کی پٹی ایک سال سے زائد عرصہ جاری رہنے والی جارحیت کے نتیجے میں کھنڈرات میں تبدیل ہو گئی ہے اور اس پٹی میں انسانی بحران روز بروز شدت اختیار کرتا جا رہا ہے جو کہ ایک خوفناک اور غیر قابل قبول صورت حال ہے۔