تاریخ شائع کریں2024 1 December گھنٹہ 18:56
خبر کا کوڈ : 659311

دشمن کی افواہوں اور جھوٹی خبروں پر یقین نہ کریں:شامی فوج

دہشت گرد گروہ سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں شائع کر رہے ہیں۔
دشمن کی افواہوں اور جھوٹی خبروں پر یقین نہ کریں:شامی فوج
شام کی سرکاری نیوز ایجنسی (سانا) کے حوالے سے خبر ہے کہ اس ملک کی مسلح افواج کے جنرل کمانڈ نے اپنے تازہ بیان میں جنگی صورت حال سے آگاہ کیا ہے۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد گروہ سوشل میڈیا پر مسلح افواج کے جنرل کمانڈ سے منسوب جھوٹی خبریں شائع کر رہے ہیں۔

شام کی مسلح افواج کی جنرل کمانڈ نے تاکید کی ہے کہ سکیورٹی فورسز مختلف علاقوں میں دہشت گرد گروہوں سے نمٹنے کے لیے اپنے قومی مشن کو پورا کر رہی ہیں۔

شامی فوج نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ میدانی صورت حال سے متعلق دشمن کی افواہوں اور جھوٹی خبروں پر یقین نہ کریں بلکہ سرکاری ذرائع سے خبریں حاصل کریں۔

اس سے قبل ایک شامی فوجی ذریعے نے کہا کہ ہماری افواج صوبہ حما کے شمالی اور مشرقی مضافات میں اپنی جگہوں پر تعینات ہیں اور کسی بھی ممکنہ دہشت گردانہ حملے کو پسپا کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔

مذکورہ فوجی ذریعے نے مزید کہا کہ شامی اور روسی جنگی طیارے بھی دہشت گردوں کے ٹھکانوں، نقل و حرکت اور امدادی راستوں پر بمباری کر رہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcezo8pzjh8nxi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ