ایران میں خواتین کے حوزہ ہائے علمیہ کی لبنان کے لءے خطیر امداد
حوزہ علمیہ کی طالبات نے اب تک 1000 طلائی زیورات، 5 ارب تومان نقد، اور ایک رہائشی مکان لبنان کے مظلوم عوام اور مزاحمتی محاذ کی حمایت کے لیے عطیہ کیا ہے
شیئرینگ :
اسلامی جمہوریہ ایران میں حوزہ ہائے علمیہ خواہران کے مدیر حجت الاسلام والمسلمین مجتبی فاضل نے اعلان کیا کہ رہبر معظم کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے حوزہ علمیہ کی طالبات نے لبنان کے مظلوم عوام اور مزاحمتی محاذ کی حمایت کے لیے دل کھول کر عطیات دیئے ہیں۔
تقریب نیوز کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ خواہران کے مدیر حجت الاسلام والمسلمین مجتبی فاضل نے اعلان کیا کہ ایران میں "ایران ہم دل" مہم اور رہبر معظم کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے حوزہ علمیہ کی طالبات نے اب تک 1000 طلائی زیورات، 5 ارب تومان نقد، اور ایک رہائشی مکان لبنان کے مظلوم عوام اور مزاحمتی محاذ کی حمایت کے لیے عطیہ کیا ہے۔ ان عطیات کی خاص بات یہ ہے کہ عطیہ دینے والوں نے اپنے نام ظاہر کرتے ہوئے گمنامی کو ترجیح دی ہے۔
حجت الاسلام فاضل نے کہا کہ خواتین کے حوزہ ہائے علمیہ، رہبر معظم کی رہنمائی میں 28 صوبوں میں 467 مدارس کے ذریعے تعلیم و تربیت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس وقت تقریباً 50,000 طالبات زیر تعلیم ہیں، جو تبلیغ، تدریس اور دیگر سماجی و ثقافتی امور میں خدمات انجام دے رہی ہیں۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ 1414 ہجری شمسی تک کے طے شدہ منصوبوں کے تحت خواتین طلبہ ہر شعبے میں مؤثر کردار ادا کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ قم کو اپنی مذہبی اہمیت اور زیارتی مرکز ہونے کی وجہ سے دیگر صوبوں سے ممتاز مقام حاصل ہے اور اس حیثیت کو برقرار رکھنے میں حوزہ علمیہ خواہران کا کلیدی کردار ہے۔
حجت الاسلام فاضل نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حوزہ علمیہ خواہران، صوبائی حکومت کے ساتھ تعاون اور مذہبی و سماجی معاملات میں مزید بہتری کے لیے بھرپور تعاون کریں گے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...